25 جون 2025 - 14:12
ایران نے خطے میں اسرائیلی فوجی برتری کا خاتمہ کردیا، یمن

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے صہیونی ریاست کی فوجی بالادستی کی مذبوحانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے منگل کی شام (24 جون 2025) کو امریکہ اور اسرائیل کی عرب اور اسلامی ممالک پر تسلط حاصل کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس جنگ میں فتح حاصل کر لی، جبکہ امریکہ نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔

انھوں نے کہا: ایران کی فتح، اس ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے تناظر میں حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: ایران نے صہیونی دشمن کو شدید شکست دی اور اسے ایک ایسا ناقابل فراموش سبق سکھایا جو اس نے خطے میں اپنے قیام کے بعد کبھی نہیں سیکھا تھا۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کو اس فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے نشاندہی کی: ایران کی فتح، عالمی سطح پر شرانگیز اور توسیع پسند طاقتوں کے خلاف ایک تسدیدی عنصر ہے۔

12 دن کی جنگ کے بعد، صہیونی ریاست ایران کے خلاف اپنے حملے روکنے پر مجبور ہوئی۔ حکومت قطر نے زور دے کر کرہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ سے جنگ بندی کی بھیک مانگی، اور امریکیوں نے دوحہ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر ایران سے بات چیت کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha